اردو ناول کا طلسماتی کردار عمرو عیار اور پاکستانی فلم۔



Who was umro Ayyar?



 Who was Umro ayyar? 

عمرو عیار کون تھا؟


اردو افسانوی ناول کا ایک بہت ہی عمدگی سے تخلیق کیا گیا کردار جو کہ نہایت ہی ذہین۔چالاک، حاظر دماغ اور  پراسرار قوتوں سے لڑتا ہے۔ یہ کردار  "داستان امیرحمزہ " میں شامل تھا۔ عمرو عیار امیر حمزہ کے قریبی ساتھیوں میں شامل ہوتا ہے اور مختلف مراحل پر امیر حمزہ کی مدد کرتا ہے۔ 

یہ کردار اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ یہ جادوئی طاقتوں، جادوگروں، کالی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتاہے۔ عمرو کے پاس خاص قسم کے طلسماتی سازوسامان ہوتے ہیں جو کہ اس نے ایک طلسماتی تھیلے زنبیل میں ڈال رکھے ہوتے ہیں۔ ان کی  مدد سے وہ ان شیطانی طاقتوں کا مقابلہ کرتا ہے۔

 Who wrote Umro Ayyar?

   عمرو عیار کس نے لکھی؟

عمرو عیار سب سے پہلے داستان امیر حمزہ میں ایک کردار تھا جو کہ مرکزی کردار امیر حمزہ کی مدد کرتا تھا۔

عمرو عیار کو دوبارہ شہرت اور مرکزی کردار میں ایک پاکستانی ناول نگاروں کا بہت کام ہے۔  اختر رضا سلیمی ان    میں سے ایک نام ہے۔ یہ کہانیاں بہت ہی مقبول عام تھی اور بچے ان کو بہت شوق سے پڑھتے تھے۔

 History of Umro Ayyar?

      عمرو عیار کی تاریخ کیا ہے؟

عمرو عیار ایک افسانوی کرادر ہے جو کی داستان امیر حمزہ کا ایک ایسا کردار تھا جو کالی اور شیطانی طاقتوں سے نبرد آزما رہتا تھا، اپنے تیز دماغ، طلسماتی آلات، پینترے بازی اور چالاکی سے وہ ناممکن لگنے والے کام بھی کر جاتا تھا۔

اس کردار کو بعد میں ایک مرکزی ہیرو کے طور پر آخری صدی میں پیش کیا گیا جو کہ نہایت ہی مقبول ہوا۔ اس کی کہانیاں برصغیر پاک وہند میں مشہور ہٰیں۔




 Umro Ayyar Pakistani Film?

     پاکستانی فلم عمرو عیار؟

حال ہی میں پاکستان فلم انڈسٹری لالی ووڈ میں عمروعیار پر مبنی فلم کا ایک ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔ اس میں بہت   سے مشہور پاکستانی اداکاروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ایک غیر مرعی  اور طلسماتی فلم ہو گی۔


 Budget, Actors, and Release Date of Umro Ayyar?

    بجٹ ،اداکار اور ریلیز کی تاریخ؟

عثمان  مختار اور صنم سعید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ حمزہ عباسی،علی کاظمی اور دیگر شامل  ہیں۔ زرائع کے مطابق یہ پاکستان کی اب تک کی سب سے زیادہ بجٹ والی فلم ہو گی۔

یہ فلم پاکستان میں عیدالااضحئ پر ریلیز ہو گی۔